ایکنا نیوز- قطر کے روزنامه«العرب» کے مطابق مقابلوں میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا عمل پندرہ ستمبر سے شروع ہوگا جو دس دن تک جاری رہے گا
نام انٹر کرنے کا عمل صبح اور شام کی اوقات میں «فریج کلیب» کے علاقے میں واقع «شیخ عبدالله بنزید آل محمود» ہال میں جاری رہےگا
ان مقابلوں میں مکمل قرآن، پچیس، بیس ، پندرہ ، اور دس پاروں کا حفظ شامل ہے اور قطری باشندوں کے علاوہ قطر میں موجود غیر قطری باشندے بھی شرکت کرسکتے ہیں
مقابلوں میں انعامی رقم اور انعامات میں انچاس فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ بڑی تعداد میں حافظ اور قاری حضرات شریک ہوں گے
ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ ناصر بنیوسف السلیطی کا کہنا ہے : ان مقابلوں میں دیگر قرآنی پروگرام بھی شامل ہیں جسکا جلد اعلان متوقع ہے۔