ایکنانیوز - بحریہ ٹاﺅن کے سیکٹرای میں واقع مسجد کے 165 فٹ بلند چار مینار اور ایک بڑا گنبد ہے جبکہ چار چھوٹے گنبد بھی بنائے گئے ہیں۔
ڈیلی پاکستان کے مطابق مسجد میں 50 سے زائد بڑے فانوس بھی لگائے گئے ہیں اور فرش پر سنگ مرمر استعمال کیا گیا ہے، مسجد مکمل ایئر کنڈیشنڈ ہے۔ بحریہ ٹاو¿ن کے چیئرمین ملک ریاض سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز عید اس مسجد میں ادا کی۔ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاو¿ن اس سے پہلے بھی ملک میں شاندار مساجد بنا چکا ہے لیکن یہ مسجد اپنی مثال آپ ہے۔ دنیا کے ہر ملک میں مسلمانوں نے عبادت کے لئے مساجد بنا رکھی ہیں۔ مکہ مکرمہ میں قائم مسجد الحرام اس دنیا میں سب سے بڑی مسجد ہے، تین لاکھ چھپن ہزار آٹھ سو مربع میٹر کے رقبے پر بنی اس مسجد میں بیس لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے۔
مدینہ منورہ میں چار لاکھ پانچ سو مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل مسجد نبوی میں دس لاکھ افراد اپنے رب کے حضور سربجود ہو سکتے ہیں۔ ملائشیا کی مسجد المکہ میں پانچ لاکھ اڑتیس ہزار مسلمان نماز پڑھ سکتے ہیں۔ فرانس کی مسجد صدیق اکبر میں چار لاکھ پچانوے ہزار مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔ امریکہ کی جامعہ عمر فاروق میں چار لاکھ پچاس ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔ برطانیہ کی اسلامک ریسرچ سنٹر میں چار لاکھ تیس ہزار مسلمان نماز پڑھ سکتے ہیں۔ پاکستان کی فیصل مسجد اور بادشاہی مساجد کا شمار بھی دنیا کی وسیع ترین مساجد میں ہوتا ہے۔