ہندوستان میں سعودی عرب کے خلاف احتجاجی مظاہرے

IQNA

ہندوستان میں سعودی عرب کے خلاف احتجاجی مظاہرے

16:23 - October 25, 2014
خبر کا کوڈ: 1463706
بین الاقوامی گروپ:عوام نے احتجاجی مظاہرے کرکے سعودی عرب میں معروف عالم دین شیخ باقر النمر کے خلاف اس ملک کی عدالت کی جانب سے سزا کا غیر منصفانہ فیصلہ سنائے جانے کی شدید مذمت کی

ایکنا نیوز- ہندوستان کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کرکے سعودی عرب میں معروف عالم دین شیخ باقر النمر کے خلاف اس ملک کی عدالت کی جانب سے سزا کا غیر منصفانہ فیصلہ سنائے جانے کی شدید مذمت کی۔

ایران ریڈیو کے مطابق سعودی عرب کے خلاف ہندوستانی عوام کے یہ احتجاجی مظاہرے، اس ملک کے مختلف شہروں منجملہ دارالحکومت نئی دہلی، ممبئی، حیدرآباد، لکھنؤ اور کئی دیگر شہروں میں کئے گئے۔ مظاہرین نے سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ باقر النمر کے خلاف سنائی جانے والی سزا کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے اور سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے حقوق پائمال کئے جانے کی مذمت کی۔ مظاہرین سے مختلف علمائے کرام نے خطاب بھی کیا جنھوں نے سعودی عرب میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہندوستان کے شیعہ مسلمانوں نے دھمکی دی ہے کہ شیخ النمر کے خلاف اگر سزا کا ظالمانہ عدالتی حکم واپس نہیں لیا گیا تو دارالحکومت نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا جائےگا۔

60239

نظرات بینندگان
captcha