ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے JDM کے مطابق یہودی سوشل ورکر ، سابق اسرائیلی فوجی اور ایک اعلی صھیونی فوجی افیسر کے بیٹے میکو پلد نے " جنرل کا بیٹا اور ایک اسرائیلی کا فلسطین میں سفر" کے عنوان سے کتاب میں لکھا ہے : اسرائیل کا واحد مقصد دہشت گردی ہے
میکو پلد کی دستاویزی کتاب اسرائیلی جنگی جرائم کے حوالے سے تحریر کی گئی ہے اور مصنف کو اسرائیلی دستاویزات پر رسائی بھی حاصل ہے
میکو پلد کتاب میں لکھتا ہے: « اسرائیلی فوج اعلی تربیت یافتہ اور جدید ترین اسلحوں سے لیس ہے اور اور دنیا کی منظم فوجوں میں اسکا شمار ہوتا ہے ۔ جی ہاں یہ خوبصورت یونیفارم کے ساتھ بہترین فوج ہے مگر اسکا واحد مقصد صرف دہشت گردی ہے ».