اردن میں سمینار بعنوان «انسان کی خلقت میں قرآنی معجزے» کا انعقاد

IQNA

اردن میں سمینار بعنوان «انسان کی خلقت میں قرآنی معجزے» کا انعقاد

16:33 - November 11, 2014
خبر کا کوڈ: 1472316
بین الاقوامی گروپ: «انسان کی خلقت میں قرآنی معجزے» کے عنوان سے سیمینار اہل بیت یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «المدینه نیوز» کے مطابق علمی شخصیت اور قرآنی علوم کے دانشور زغلول النجار،
نے انسان کی خلقت میں قرآنی آیتوں اور معجزوں پر روشنی ڈالی
انہوں نے کہا : قرآن میں نطفے کی ایجاد سے لیکر موت تک کا ذکر قرآن کریم کی ایک اہم پیشن گوئی اور معجزوں  میں شمار ہوتا ہے
النجار نے مزید کہا: انسان کی شکل وصورت کا ذکر بہترین انداز کے ساتھ بیان کرنا ایک علمی اور تحقیقی کام میں شمار ہوتا ہے
انہوں نے مزید کہا : خدا قرآن مجید میں  خلقت میں غور و فکر پر زور دیتا ہے اور قرآنی آیات اور وحی الہی انسان کے لیے نعمت اور خدمت ہے اور ان میں علمی نکات پوشیدہ ہیں
قرانی دانشور نے کہا : قرآنی معجزے خدا کی طرف لے جاتے ہیں اور بہت سے دانشور ان علمی نکات کو سمجھنے کے بعد اسلام قبول کرچکے ہیں
سیمینار کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی شامل تھا۔

1471671

نظرات بینندگان
captcha