ایکنا نیوز- تقریب مذاہب اسلامی کے مطابق برطانیہ میں فلسطینی طلباء انجمن اور فلسطین حمایت فلاحی تنظیم کی جانب سے فلسطینی عوام سے ہمدردی کے لیے جمعہ کو ویسٹ منسٹر یونیورسٹی میں کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے
لندن لیبر پارٹی کے نمائندےمارتین لینتون(Martin Linton)،فلسطین اتحادی پارٹی کے ممبر سارا اپس (Sara Apps)،
اور فلسطینی و برطانوی سفارت کار اس پروگرام میں شرکت کریں گے
برطانوی پارلیمنٹ میں گذشتہ مہینہ کو ایک فرضی اور نمایشی ووٹنگ میں فلسطینی حکومت کو تسلیم کیا گیا ۔ لیبر پارٹی کی درخواست پر اکثریت ممبران نے حمایت میں ووٹ ڈالا تھا اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ اگلے سال کے انتخابات میں اس پارٹی کی کامیابی کی صورت میں آنے والے سال میں رسمی طور پر فلسطین کو تسلیم کیا جاسکتا ہے
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسرائیل حامی پارٹیاں بھی اس نمایشی ووٹنگ کی مخالفت نہ کر سکیں۔البتی ان پارٹیوں نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے انکار کیا
اس کانفرنس میں برطانوی پارلیمنٹ میں فرضی ووٹنگ اور عالمی سطح پر اسرائیل سے نفرت اور غزہ میں مظالم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔