ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Anadolu Agency» کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ نے مراکش میں اسلامی کانفرنس کے اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا : قدس کی صورتحال خطرناک ہے
المالکی نے کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ «یهودیسازی»کے منصوبے پر عمل کیا جارہا ہے
قدس شریف میں حالات کشیدہ ہے اور مسجدالاقصی پر حملوں میں تیزی آرہی ہے
یہودی پیشواء پرحملے کے بعد ایک فسلطینی جوان کی شہادت کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہے اور
یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد الاقصی پر حملے اور مسجد کا دروازہ بار بار بند کیا جارہا ہے
فلسطینی وزیر خارجہ نے صورتحال پر اسلامی اور عربی ممالک سے قدس کی حمایت کے لیے اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔