سياسی گروپ:جدہ(اے ايف پی)اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كوفی عنان نے كہا ہے كہ اسراﺋيل اور حزب اللہ قيديوں كے معاملے پر اقوام متحدہ كی ثالثی پر متفق ہوگۓ ہیں –جدہ میں پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوۓ انہوں نے كہا كہ دونوں فريقوں كا اقوام متحدہ پر اتفاق كرنا بہت بڑی پيشرفت ہے –انہوں نے كہا كہ وہ ثالث كا نام نہیں بتاﺋیں گے تا ہم معاملہ جلد پایہ تكميل تك پہنچانے كےلیے ثالث نامزد كریں گے –
دوسری طرف اسراﺋيلی وزير اعظم ابہود اولمرٹ كے ترجمان نے كہا ہے كہ اسراﺋيل حزب اللہ كے ساتھ كوئ ڈيل نہیں كرے گا اور قيديوں كی رہائ كے لیے كسی ثالشی كی ضرورت نہیں –
اسراﺋيل نے فلسطينی مزاحمت كاروں كے ہاتھ اغوا ہونے والے اپنے فوجی كی رہائ كی صورت میں فلسطينی صدر محمود عباس كے ساتھ مذاكرات كا عندیہ ديديا ہے