متعصب یہوديوں نے قرآنی آيات میں تحريف كردی
بين الاقوامی گروپ:خدام المعبد ٬٬ كے نام پر كچھ متعصب یہودی بعض قرآنی آيات میں تحريف كركے اسلامی اور عرب ممالك میں تحريف شدہ قرآن كو تقسيم كررہے ہیں۔
ايران قرآنی خبر رساں ايجنسی ٫٫ايكنا٬٬ نے المحيط ٬٬ سے نقل كيا كہ بعض متعصب یہوديوں نے سورہ آل عمران،اعراف، نساء،ہود،نحل كی بعض آيات میں تحريف كر كے ايك مرتبہ پھر قرآن كی اہانت كا ارتكاب كيا ہے –
سورہ آل عمران كی آيت نمبر 13،18۔68،84،85،86، 99، 110، 111
سورہ نساء كی آيت نمبر:۱۱۵، ۱۳۰، ۱۳۶، ۱۵۲، ۱۵۶، ۱۷۱
سورہ اعراف كی آيت نمبر:۱۰۳ سے ۱۱۵ تك
سورہ ہود كی آيت نمبر:۱۸ ،۱۹، ۹۵، ۹۶، ۹۷
سورہ نحل كی آيت نمبر:۱۱۴، ۱۱۵، ۱۸۸، كے اندر تحريف كی ہے
اور ياد رہے یہی دسیہ كار صحيح بخاری كی ۹۷ احاديث نبوی میں بھی تحريف كے مرتكب ہوۓ ہیں-