قرآنی سرگرمياں گروپ:اﺋر فورس ملازمين كے قرآنی مقابلوں كا آخری مرحلہ ۱۸ سے ۲۰ ستمبر تك تہران میں منعقد ہوگا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے كمانڈر اسد اللہ ثمری جو كہ اﺋر فورس كے دارالقرآن كے سربراہ ہیں سے نقل كيا ہے كہ یہ قرآنی مقابلے اﺋر فورس كے سركاری اور نيم سركاری ملازمين كے درميان ہونگے اور اس میں ڈھائ سو كے لگ بھگ افراد شريك ہونگے۰
انہوں نے كہا كہ یہ مقابلے تمام قرآن كے حافظين ۲۰ پاروں كے حفاظ ،۱۵ ۱۰، ۵،۳،۱ پاروں كے حافظين ،قرآنی مفاہيم كے ادراك ،ترتيل ،قراﺋت كے موضوعات پر اﺋر فورس بيس میں منعقد ہونگے –یہ مقابلے ماہ مبارك رمضان كے دوران ہونگے اور ان مقابلوں میں پوزيشن لينے والے افراد كو سپاہ پاسداران كے بين الاقوامی مقابلوں میں بھيجا جاۓ گا –