مسلم ممالك كی دفاعی فورس كی تشكيل كا عندیہ۔

IQNA

مسلم ممالك كی دفاعی فورس كی تشكيل كا عندیہ۔

9:34 - September 16, 2006
خبر کا کوڈ: 1497213
بين الاقوامی گروپ :ملاﺋيشيا كے شہر ٫٫پتراجایہ ٬٬ ،میں او آئ سی كے ہنگامی اجلاس كو دنياۓ اسلام اور ديگر ممالك كے مبصرين ايك غير معمولی اجلاس قرار دے رہے ہیں.
ايران كی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے مطابق پتراجایہ سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتايا گيا ہے كہ اس اجلاس كے موقع پر كئ سربراہان مملكت نے كئ غير رسمی ملاقاتیں كیں ،اور ان ملاقاتوں میں اسرا ﺋيلی حملوں اور عالمی اداروں كا كردار زير بحث رہا ،جبكہ سابقہ اجلاس كی نسبت اس ہنگامی اجلاس میں ايك غير معمولی جذباتی ماحول نوٹ كيا گيا –كئ مسلم راہنماٶں كا خيال تھا كہ اس حوالے سے كوئ واضح اور ٹھوس حكمت عملی اپنانا ہوگی اور مستقبل میں كسی بھی مسلم ملك كو ايسے حملوں اور كسی دوسرے ملك كی جارحيت سے محفوظ ركھنے كےلیے دفاعی حكمت عملی كی بھی ضرورت محسوس كی گئ –
اس موقع پر نیٹو طرز كی مسلح ممالك كی جواﺋنٹ ڈيفنس كونسل كی تشكيل كی باتیں بھی سامنے آئ ہیں.
واضح رہے كہ عراق پر حملوں كے دوران بھی ماٹو ٫٫مكہ الاﺋنس ٹریٹی آرگناﺋزيشن٬٬ جو كہ نیٹو كی طرز پر ہے كا مكمل خاكہ پيش كيا جا چكا ہے تاہم مصر ،اردن ،اور سعودی عرب كی عدم دلچسپی كے باعث اس پر پيش رفت نہیں ہوسكی-
نظرات بینندگان
captcha