پاپ كے بيان نے دنيا كے تمام مسلمانوں كے دلوں كو جريحہ دار كيا

IQNA

آيت اللہ كعبی:

پاپ كے بيان نے دنيا كے تمام مسلمانوں كے دلوں كو جريحہ دار كيا

8:55 - September 20, 2006
خبر کا کوڈ: 1498072
آيت اللہ كعبی نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ ویٹيكن كے ترجمان كا اظہار افسوس كرنا كافی نہیں ہے بلكہ پاپ كو خود معافی مانگنی چاہیے
آيت اللہ كعبی نے كہا كہ اسلام ايك بين الاقوامی دين ہے –يورپ اور امريكہ میں بھی ہر روز دين اسلام كے ماننے والوں كی تعداد میں اصافہ ہورہا ہے –پاپ كے بيان نے دنيا كے تمام مسلمانوں كے دلوں كو جريحہ دار كرديا
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلام عقلانيت ،معنويت،كرامت،اور عزت كا مظہر ہے –اس كے باوجود استكبار اور بش جيسے لوگ نہیں چاہتے كہ جنگ كی آگ دنياۓ اسلام میں بجھائ جاۓ بلكہ اپنی خاص پاليسيوں كے تحت روز بہ روز جنگ كے شعلوں كو بڑھايا جارہا ہے
انہوں نے مزيد اپنے بيان كے آخر میں كہا كہ اس وقت دنيا كے تمام مسلمانوں كو پہلے سے زيادہ اتحاد كی ضرورت ہے –تاكہ ہم سب مل كر پيغام اسلام كو پوری دنيا میں پہنچایں-

نظرات بینندگان
captcha