قرآن كريم كی چودہویں نماﺋش كے موقع پر ۱۰۸ زبانوں میں قرآن كے تراجم كی نمائش

IQNA

قرآن كريم كی چودہویں نماﺋش كے موقع پر ۱۰۸ زبانوں میں قرآن كے تراجم كی نمائش

12:19 - September 24, 2006
خبر کا کوڈ: 1498931
قرانی سرگرمياں گروپ: قرآن كريم كی چودہویں بين الاقوامی نماﺋش میں ۱۰۸ زبانوں پر مشتمل قرآنی تراجم كی نماﺋش كی جاﺋيگی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس بين الاقوامی قرآنی نماﺋش كے كنوينر محمد علی خواجہ پيری نے بتايا كہ ترجمہ قرآن كريم كے سنٹر كی طرف سے اس سال۱۰۸ زبانوں میں قرآنی تراجم كی نماﺋش ہوگی –
انہوں نے كہا كہ نماﺋش كے اس حصے میں پلے كارڈ لگا كر ان میں مختلف زبانوں كے نام –اس كے بولنے والے مسلمان باشندوں كی تعداد اور ان ممالك كے بارے میں معلومات درج كی جاﺋیں گی-اور اس كے ترجمہ قران كا نمونہ بھی پيش كيا جاﺋيگا –

انہوں نے مزيد كہا كہ ترجمہ قران كا حصہ ،،شعبہ تحقيق كے ساتھ مربوط ہے تاكہ محققين آسانی سے اپنے ترجمہ كے حوالے سے خاص سوالوں كا جواب ماہرين سے لے سكیں-
ياد رہے كہ یہ چودھویں بين الاقوامی قرآنی كريم كی نماﺋش پہلی سے پچيسویں رمضان المبارك تك تہران كے مصلاے امام خمينی میں جاری رہے گی-


قابل اصلاح است از لحاظ ترجمہ لطف بفرفر
نظرات بینندگان
captcha