قرآنی مقابلوں كے سربراہ جناب محمد صالح سالار نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن كريم كا یہ ﭠﺋيسواں بين الاقوامی مقابلہ حفظ ،قراﺋت اور معارف قرآن كے بارے میں ہوگا –انہوں نے كہا كہ افتتاحی تقريب میں اسلامی جمہوریہ ايران كا ترانہ پڑھا جاۓ گا –پھر آٹھ سالہ مقدس دفاع كے مجاہدين قرآن لے كر سامنے آﺋیں گے –
اپنے بيان كو جاری ركھتے ہوۓ جناب محمد صالح سالار نے كہا كہ اس تقريب میں مصر كے بين الاقوامی قاری جناب احمد محمد عامر بھی قرآن كی تلاوت كرينگے-
انہوں نے مزيد كہا كہ اس تقريب كے آخر میں ڈاكٹر احمدی نژاد تقرير كرينگے اور ان كی طرف سے حزب اللہ لبنان كی ۳۴ روزہ استقامت پر تجليل كی جاۓ گی -