نبی رحمت كی نگاہ میں ماہ رحمت كی عظمت۔

IQNA

نبی رحمت كی نگاہ میں ماہ رحمت كی عظمت۔

13:51 - September 28, 2006
خبر کا کوڈ: 1499770
رسول خدا (ص) نے فرمايا : اے لوگو ! رمضان خدا وند متعال كی بركت ، رحمت ، مغفرت اور بخشش كا مہينہ ہے
رمضان المبارك رسول خدا ( صلی اللہ علیہ و آلہ )كے كلام میں :اَیھَا النّاسُ قَد اَقبَلَ اِلَيكُم شَھرُ اللہِ بِالبَرََكَۃِ وَ الرَّحمَۃِ وَ المَغفِرَۃِ شَھرٌ ھَوَعِندَاللہِ اَفضَلُ الشُّھُورِ وَ اَيامُہُ اَفضَلُ الاَيامِ وَ لَيالِیہِ اَفضَلُ اللَيالِی وَ ساعاتُہُ اَفضَلُ الساعاتِ ھُوَ شَھرٌ دُعيتُم فِیہ اِلی ضِيافَۃِ اللہِ وَ جَعَلتُم مِن اَھلِ كِرامَتِہ اَنفاسُكُم فیہِ تَسبيحٌ وَ نَومُكُم فِیہ عِبادَۃٌ وَ اَعمالُكُم فِیہ مَقبَولَۃٌ وَ دُعائُكُم فِیہ مُستَجابٌ فَاسئََلُوا رَبّكُم بَنِياتٍ صادِقَۃٍ وَ قُلُوبٍ طاھِرٍَ اَن يوّفِقَكُم فِیہ لِصِيامِہِ وَ تِلاوَۃِ كِتابِءِ فَاِنَّ الشَّقی مَن حَرُمَ عَن غُفرانِ اللہِ فِی ھذا الشَھرِ الشَّريفِ. ترجمہ : رسول خدا (ص) نے فرمايا : اے لوگو ! رمضان خدا وند متعال كی بركت ، رحمت ، مغفرت اور بخشش كا مہينہ ہے جس نےتمہاری طرف رخ كياہے یہ مہينہ تمام مہينوں سے افضل ہےاس كے دن تمام دنوں سے بہتر اس كی راتیں تمام راتوں سے افضل اور اس كے لمحات تمام لمحات سے افضل و برتر ہیں خداوند متعال نے تمہیں اس مہينے میں اپنے ہاں مہمان بنايا ہے تم كو صاحبان كرامت میں سے قرارديا ہے سانس لينا اس مہينے میں تسبيح كا ثواب ركھتا ہے اور تمہاری نيند عبادت كے طور پر تمہارے اعمال میں لكھی جاتی ہےاور تمہارے اعمال و عبادت كو اس مہينے میں بارگاہ پروردگار میں قبوليت كا شرف ملتا ہے تمہاری دعائیں مقبول ہونگی پس صحيح نيت اور پاك دلوں سے اپنے پروردگار كی ہاں تضرع و زاری كرو تاكہ وہ تمہیں اس مہينے میں روزہ ركھنے اور قرآن مجيد كی تلاوت كی توفيق عطا فرمائے اور بد بخت وہ شخص ہے كہ جس كے ہاتھ سے رمضان نكل جائے اور وہ كوئی ايساكام نہ كرے جس سے اس كے گذشتہ گناہ بخش ديئے جائیں ۔ وَ اذكُرُوا بِجُوعِكُم وَ عَطَشِكُم جُوعَ يومِ القِيامۃِ وَ عَطَشِہِ وَ تَصَدَّقُوا عَلی فُقَرائِكُم وَ مَساكينِكم وَ وَقِرّوُا كِبارَكُم وَ ارحَمُوا صِغارَكُم وَ صِلُوا اَرحامَكُم وَ احفَظُوا اَلسِنَتَكُم وَ غَضُّوا عَمّا لايحِلُّ النَّظَرُ اِلَیہِ اَبصارَكُم وَ عَمّا لا يحِلُّ الاِستِماعُ اِلَیہِ اَسماعَكُم وَ تَحَنَّنُوا عَلی ايتامِ النّاسِ يتَحَنَّنُ عَلی ايتمِكُم وَ تُوبُوا اِلَی اللہِ مِن ذُنُوبِكُم وَ ارَفَعُوا اِلَیہِ اَيدِيكُم بِالدُّعاءِ وَ فی اَوقاتِ صَلواتِكُم فَاِنَّھا اَفضَلُ السّاعاتِ ينظُرُ اللہُ عَزَّوَجَلَّ فیھا بِالرَّحمَۃِ اِلی عِبادِہِ يجيبُھُم اِذا ناجُوُہ وَ يلَبّیھِم اِذا نادُوہُ وَ يستَجيبُ لَھُم اِذا دَعَوہُ. رسول خدا (ص) نے فرمايا : جب اس مہينے میں روزہ ركھنے كی وجہ سے تشنگی اور بھوك كا احساس كرو تو اس وقت قيامت كی بھوك اور پياس كو ياد كرو اور اس مہينے میں فقراء اور مساكين كی مختلف انداز میں مدد كرو اپنے بزرگوں كا احترام كرو اور بچوں كے ساتھ رحم اور مہربانی سے پيش آؤ اپنے رشتہ داروں كی دلجوئی كرو جھوٹ ، افتراء ، تہمت اور غيبت سے اپنی زبان كی حفاظت كرو اور اپنی آنكھوں كو ايسی چيزوں كے ديكھنے سے محفوظ ركھو جنكا ديكھنا حرام اور ممنوع ہے اپنے كانوں كو ايسی چيزوں كے سننے سے باز ركھو جن كا سننا شرعا حرام اور ممنوع ہے يتيموں پر رحم كھاؤ تاكہ تمہارے بعد تمہارے يتيموں پر بھی رحم كریں اپنے گناہوں كی بخشش كے لئے اپنے ہاتھ توبہ و انابہ كے لئے بارگاہ حق میں بلند كرو نماز كے اوقات میں دعا كرو اور اپنے پروردگار سے اپنی حاجات پورا كرنے كے لئے دعا مانگو كيونكہ نماز كاوقت دعا كے لئے بہترين وقت ہے اس وقت خدا وند متعال اپنے بندوں پر نظر رحمت فرماتا ہے اور جب لوگ اس كی بارگاہ میں راز و نياز اور مناجات كرتے ہیں تو وہ ان كی دعا كو قبول فرماتا ہے





نظرات بینندگان
captcha