شام كے قاری قرآن سامرديبہ جو حفظ قرآن كے عالمی قرآنی مقابلوں میں شركت كے لیے تہران آۓ ہوۓ ہیں انہوں نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ میں ان مقابلوں میں شريك ہوكر بہت خوشی محسوس كر رہا ہوں –انہوں نے حزب اللہ كے حالیہ درخشاں كارناموں كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ ہم ملت لبنان كے ساتھ متحد ہیں –انہوں نے مزيد كہا كہ وہ پہلی بار ايران میں منعقدہ قرآنی مقابلوں میں شريك ہوۓ ہیں،اس سے پہلے انہوں نے مكہ مكرمہ میں منعقدہ مقابلوں میں شركت كا ذكر كرتے ہوۓ كہا كہ میں نے ہر دو ممالك میں بہت اپناﺋيت محسوس كی ہے ،انہوں نے آخر میں ھﺋيت منصفہ كی كاركردگی كو بھی سراہا-