ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ دينی مفكر حجۃ الاسلام و المسلمين سيد محمد علی ايازی نے كہا : تمام مسلمانوں كا محور قرآن كريم ہے لہذا كتنا اچھا ہوگا اگر تمام سياسی گروپ اس آسمانی كتاب كے مطابق ايك دوسرے كے ساتھ برتاٶ كریں-
اس قرآنی محقق نے كہا: قرآن مختلف مذاہب اور سياسی گروپوں كے درميان اتحاد كی فضا قاﺋم كرسكتا ہے۔ لہذا مجلس خبرگان اور بلدياتی انتخابات میں غير اسلامی اخلاق كو اختيار كركے وحدت كے عامل قرآن مجيد سے دور نہ هوں –
انہوں نے مزيد كہا: تنقيد كرنا ايك طبعی امر ہے جس كا تذكرہ الہی تعليمات میں بھی پايا جاتا هے –
بيان كے آخر میں جناب ايازی نے كہا: كہ یہ بهار قرآن كا مهينہ ہے لہذا تہمت ،شخصيت كشی اور غير اخلاقی روشوں كی بجاۓ تمام سياسی پارٹيوں كو چاہیے كہ وحدت كی توسيع كے لیے قرآن مجيد سے استفادہ كریں-