قاہرہ مسلم جوانوں كی عالمی تنظيم كی دسویں كانفرنس كا ميزبان-

IQNA

قاہرہ مسلم جوانوں كی عالمی تنظيم كی دسویں كانفرنس كا ميزبان-

8:57 - October 30, 2006
خبر کا کوڈ: 1505225
بين الاقوامی گروپ:مسلم جوانوں كی عالمی تنظيم (wamy) كی دسویں كانفرنس ٫٫مسلم جوان اور انكے مستقبل كی تعمير كے موضوع پر ۲۱ نومبر سے تين دن تك قاہرہ میں منعقد ہوگی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب كی خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ اس كانفرنس میں دنيا كے ۹۹ ممالك سے ۷۰۰ مندوبين شركت كریں گے-
جوان نسل سے متعلق اس كانفرنس میں مختلف موضوعات زير بحث آﺋیں گے جن میں تعليم ،ملازمت ،معاشيات اور سياسيات شامل ہیں-
علاوہ ازیں اس كانفرنس كے شركاء جوانوں كو درپيش مساﺋل اور انكے مستقبل كے حوالے سے پروگرام مرتب كرنے پر بھی تبادلہ خيال كریں گے-
نظرات بینندگان
captcha