سویٹزر لينڈ كی عدالت نے اس ملك كی ايك مسجد كا مينار بنانے كی اجازت دے دی-

IQNA

سویٹزر لينڈ كی عدالت نے اس ملك كی ايك مسجد كا مينار بنانے كی اجازت دے دی-

9:25 - November 28, 2006
خبر کا کوڈ: 1510952
بين الاقوامی گروپ:سویٹزر لينڈ كے شہر ٫٫كانٹن سولور٬٬ كی عدالت نے ،شہر وينجن كے عوام كی اس علاقہ میں مسجد كے مينار كی مخالفت پر مبنی شكايت كو ردكرتے ہوۓ اس ۶ میٹر اونچے مينار كے بنانے كی اجازت دے دی –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ٫٫محيط٬٬ نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ كچھ عرصہ پہلے سویٹزر لينڈ كے ايك چھوٹے سے شہر وينجن كی عوام نے اس علاقہ كی مسجد كے لاوڈ اسپيكر كی آواز كو مزاحم قرار ديتے ہوۓ اس مسجد كے ۶ میٹر اونچے مينار بنانے میں ركاوٹ ڈال دی –
شكايت كرنے والوں نے سویٹزر لينڈ كی فیڈرل عدالت میں پيش ہوكر اس شكايت كی سماعت كا مطالبہ كيا در حالانكہ كانٹن سولور كی عدالت نے اس واقعہ كے بعد شہر وينجن كی عوام كی شكايت كو رد كرتے ہوۓ اس مسجد كا مينار بنانے كی اجازت دے دی-
قابل ذكر ہے ،سویٹزر لينڈ كے مسلمانوں كے قاﺋد كے بقول ،روزانہ ۲۰۰۰ مسلمان اس مسجد میں حاضر ہوكر خدا كی عبادت كرتے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha