حقوق نسواں بل ،قرآن كريم كے عين مطابق ہے-

IQNA

حقوق نسواں بل ،قرآن كريم كے عين مطابق ہے-

20:53 - December 04, 2006
خبر کا کوڈ: 1512076
بين الاقوامی گروپ:اسلامی نظرياتی كونسل پاكستان نے موجودہ قانون كی حمايت كرتے ہوۓ اسے قرآن مجيد اور سنت نبویۖ كے عين مطابق قرار ديا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خليج ٹاﺋمز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی نظرياتی كونسل پاكستان كے ممبران نے ايك بيانیہ میں كہا ہے كہ حقوق نسواں بل قرآن و سنت كے مطابق ہے اگر قانون قرآن و سنت كے مطابق نہ ہوا تو كبھی بھی پاس نہ ہو سكے گا-
اسلامی نظرياتی كونسل كے صدر اور دوسرے اراكين نے صدر پرويز مشرف كی حمايت كرتے ہوۓ كہا كہ بل كے لاگو ہونے سے ملك میں خواتين كے ساتھ امتيازی سلوك ختم ہوجاۓ گا-
پاكستان كے سيكرٹری اطلاعات و نشريات ٫٫محمد علی درانی ٬٬ نے بھی ايك بيان میں كہا تھا كہ عوام اس بات پر متفق ہیں كہ اگر یہ بل پاس ہوگيا تو خواتين كی عظمت رفتہ لوٹ آۓ گی-
ياد رہے كہ مشرف كے اس بل نے سياسی و دينی محافل میں ايك ھلچل سی مچا ركھی ہے-

نظرات بینندگان
captcha