۔ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كی رپورٹ كے مطابق عراق میں امريكی فوج كی كمان نے بتايا ہے كہ بغداد كے شمال اور مغرب میں ہونے والے دو الگ الگ حملوں میں نو امريكی فوجی ہلاك ہوئے ہیں ۔ان حملوں میں كئی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
صوبہ الانبار میں امريكی فوج كا ايك ہيلی كاپٹر گرگيا جس كے سبب تين امريكی فوجی ہلاك ہوگئے ہیں ۔
اسی طرح موصل شہر میں امريكی فوجی كارواں كے راستے میں كاربم كا ايك دھماكہ ہوا ۔ايك عراقی پوليس افسر نے بتايا ہے كہ ايك شخص نے موصل كے الميثاق كے علاقے میں امريكی فوجی كارواں كے راستے میں اپنی گاڑی كو دھماكے سے اڑاديا۔
دریں اثنا رپورٹ ملی ہے كہ عراق میں دہشت گرد ، دھماكے كے لئے لاشوں كو استعمال كررہے ہیں ۔
موصولہ اطلاعات كے مطابق بغداد سے شائع ہونے والے اخبار المشرق نے لكھا ہے كہ بعقوبہ كے بازار میں دولاشیں پڑی ہوئی تھیں اور لوگ ان كے پاس سے گزرتے جارہے تھے ۔اخبار كے مطابق لوگوں كی جانب سے اس عدم توجہ كا سبب حملے كا خطرہ ہے كيونكہ دہشت گرد ، لاشوں كوہاتھ لگانے والوں كو دور سے قتل كرديتے ہیں اور بعض دفعہ وہ لاشوں میں دھماكہ خيز مادے ركھ كرانہیں ريموٹ كنٹرول سے اڑا ديتے ہیں جس كے سبب لاشوں كو لے جانے والے مارے جاتے ہیں ۔