ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا ،شعبہ البانیہ كی رپورٹ كے مطابق معارف اسلامی كا یہ پروگرام جمعرات كی رات ڈیڑھ گھنٹے كے لیے قومی ریڈيو سے نشر كيا جاتا ہے –ثقافتی انجمن نسيم كے سربراہ شيخ عباس مريا نے پہلے پروگرام میں اس كے اھداف و مقاصد بيان كیے-
پہلے پروگرام میں پر فيض دعاء كميل اور اس كا البانوی زبان میں ترجمہ پيش كيا گيا اسی طرح معروف ايرانی قاری احمد ابو القاسمی كی تلاوت كے علاوہ دوسری اسلامی مناجات نشر كی جاۓ گی-