۲۴ ذيقعدہ كو امام رضا علیہ السلام نے مدينہ سے خراسان كی طرف ھجرت فرمائی-

IQNA

۲۴ ذيقعدہ كو امام رضا علیہ السلام نے مدينہ سے خراسان كی طرف ھجرت فرمائی-

12:39 - December 18, 2006
خبر کا کوڈ: 1514571
فكر و نظر گروپ: ۲۴ذيقعدہ سن ۲۰۰ ھجری قمری میں امام رضا علیہ السلام نے مدينہ سے خراسان كی طرف ھجرت فرمائی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مامون مسلسل اپنے خطوط میں امام رضا علیہ السلام سے مرو آنے كا اصرار كرتا رہا –یہاں تك كہ امام رضا علیہ السلام نے یہ اندازہ كر ليا كہ اب مامون مجھے مدينہ رسول میں نہیں رہنے دے گا-
ايك دن مامون نے اپنے دو سپاہيوں كو جن كا نام رجا بن ابی ضحاك اور ياسر خادم تھا –مدينہ بھيجا ان لوگوں نے امام علیہ السلام كی خدمت میں جاكر كہا كہ مامون نے ہمیں آپ كے پاس بھيجا ہے تاكہ ہم لوگ آپ كو خراسان لے كر جاﺋیں امام علی رضا علیہ السلام خلفاء كی روش كو اچھی طرح جانتے تھے ،اپنے والد بزرگوار حضرت امام موسی بن جعفر علیہ السلام كی قيد كو ديكھ چكے تھے-
امام علیہ السلام جانتے تھے كہ مامون نے جب اپنے بھائی كو قتل كر ديا تو وہ مجھے آزادی كے ساتھ مدينہ میں كيا رہنے دے گا-غرض كہ امام علیہ السلام كو مامون كے كارندوں نے مرو جانے پر مجبور كيا-
لہذا امام علیہ السلام نے سامان سفر تيار كيا روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر آ گۓ بڑی دير تك مناجات كرتے رہے –
اس كے بعد اپنے خاندان اور چاہنے والوں سے رخصت ہو كر مرو كی طرف روانہ ہو ۓ-

نظرات بینندگان
captcha