٫٫سيری در معارف قرآن،، نامی كتاب كی اشاعت-

IQNA

٫٫سيری در معارف قرآن،، نامی كتاب كی اشاعت-

12:44 - December 18, 2006
خبر کا کوڈ: 1514580
فكر و نظر گروپ:سيد مجتبی برھانی كی كتاب سيری در معارف قران ،بيت الاحزان پبلشرز كے ذريعہ زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آگئی ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مٶلف نے كتاب كے مقدمہ میں قرآن اور تفاسير كے مختلف پہلٶوں پر روشنی ڈالتے ہوۓ تفاسير روائی میں سب سے زيادہ مشہور تفسير كا ذكر كيا ہے اور پھر معارف قرآن كو اچھے انداز میں بيان كيا ہے-
مقدمہ میں مٶلف نے قرآن كی اھميت كو بيان كرتے ہوۓ لكھا ہے كہ جس طرح مخلوق اور خالق كا تقابل نہیں ہو سكتا اسی طرح خالق و مخلوق كے كلام كا بھی تقابل نہیں ہوسكتا
مٶلف محترم تحرير كرتے ہیں كہ قرآن روح كی غذا ہے –
قرآن وہ دستر خوان ہے جس میں مختلف طرح كی ضروری نعمتیں انسان كے لیے موجود ہیں –
یہ كتاب ۴۴۸ صفحات پر مشتمل ہے-

نظرات بینندگان
captcha