مكہ مكرمہ میں حج كی عظيم كانفرنس كا انعقاد-

IQNA

13:24 - December 27, 2006
خبر کا کوڈ: 1516072

مكہ مكرمہ میں حج كی عظيم كانفرنس كا انعقاد-

بين الاقوامی گروپ: كل ۲۶ دسمبر كو پوری دنيا كے اسلامی قائدين ،علماء اور مفكرين كی شركت سے مكہ میں حج كی عظيم كانفرنس كا آغاز ہوا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے II NA خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی وزارت حج سے حمايت يافتہ اس تين روزہ كانفرنس میں احكام شريعت كے زير سایہ حج كی سہولت كی راہوں كے بارے میں بحث و گفتگو كی جاۓ گی-
سعودی عرب كے وزير حج فواد فارسی نے اس كانفرنس كے پہلے دن كہا حج كے امور كو منظم كرنے والے عہدہ داروں نے اپنی پوری كوشش كی ہے تاكہ تمام توانائيوں اور صلاحيتوں سے استفادہ كركے حجاج كے امن و امان اور دوسری سہوليات كو مہيا كيا جاسكے-
اسی طرح اس كانفرنس میں حج كے بارے میں مختلف اشياء كی نمائشگاہ كا بھی افتتاح ہوا-

نظرات بینندگان
captcha