كويت میں علوم قرآن پر ۸ ویں بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد-

IQNA

كويت میں علوم قرآن پر ۸ ویں بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد-

11:53 - December 28, 2006
خبر کا کوڈ: 1516195
بين الاقوامی گروپ:كويت میں علوم قرآن پر آٹھویں بين الاقوامی كانفرنس گذشتہ اتوار سے شروع ہو چكی ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے عرب ٹائمز سے نقل كيا ہے كہ كويت كے وزير اوقاف جناب ڈاكٹر عبد اللہ معتوق نے اس كانفرنس كی افتتاحی تقرير میں كہا كہ اس كانفرنس كا مقصد مختلف تہذيبوں كے درميان اختلافات كو دور كرنا ہے اور ان كو قريب لانا ہے-
انہوں نے كہا كہ اسلام آج كا دين ہے اور صلح اور دوستی كا دين ہے انہوں نےآخر میں علوم اسلامی كو بيان كرتے ہوۓ كہا كہ بہت ساری لاعلاج بيماريوں كا علاج علوم اسلامی سے ممكن ہے اور اس بارے میں بھی كانفرنس میں گفتگو كی جاۓ گی-

نظرات بینندگان
captcha