حرم رضوی گروپ:آستانہ قدس رضوی كے تبليغات و ارتباطات اسلامی كے نائب رئيس نے كہا كہ اس نورانی محفل میں ايك لاكھ چاليس ھزار دعاء عرفہ كے كتابچے زائرين كے درميان تقسيم كۓ گۓ ہیں -
انہوں نے كہا كہ اسی مناسبت سے پانچ ہزار چار سو جلد مفاتيح كا بھی حرم مطہر رضوی میں اضافہ كيا گيا ہے تاكہ زائرين كو مشكل پيش نہ آۓ اور وہ اس روحانی محفل سے زيادہ سے زيادہ استفادہ كر سكیں-