ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے كويت نيوز سے نقل كيا ہے كہ اس پل كی تعمير میں تعميرات كی جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كيا گيا ہے-
سعودی عرب كے ايك روزنامے نے اس بارے میں لكھا ہے كہ اس پل كی وجہ سے زائرين كے لیۓ جمرات بہت آسان ہو جاۓ گی-
ہر سال حج كے ايام میں رمی جمرات كے موقع پر حجاج كی بہت بڑی تعداد ہلاك يا زخمی ہوجاتی ہے كہ اس پل كی تعمير كے بعد یہ مشكل حل ہوجاۓ گی
اس پل كی تعمير چار مرحلوں میں ہوگی كہ اب تك دو مرحلوں كا كام مكمل ہو چكا ہے اور اميد كی جا رہی ہے كہ بقیہ دو مرحلوں كا ۲۰۰۹ ء میں حج كے ايام مكمل ہوجاۓ گا-