ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شعبہ خراسان رضوی نے باختر خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ افغانی حجاج كرام كا پہلا گروپ حج بيت اللہ انجام دينے كے بعد افغانستان واپس لوٹ آيا ہے- حجاج كرام كو لے كر چار پروازیں افغانستان كے شہر كابل ،ہرات ،بلغ اور قندھار میں اتریں-
افعانستان كی حج و اوقاف كی وزارت كے مطابق اس سال چوبيس ہزار افغانی باشندے فريضہ حج كے لیے سعودی عرب گۓ تھے۰