ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ا(يكنا) نے ڈی پی آے كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برلن میں ايك مسجد كی تعمير كے سلسلہ میں مسلمانوں اور عيسائيوں كے مابين كشيدگی پر تبصرہ كرتے ہوۓ جرمن وزير داخلہ مسٹر ولفانگ شوڈل نے كہا ہے كہ مسجد كی تعمير پر اتنی ناراضگی كی ضرورت نہیں ہے بلكہ یہ بھی ثقافت كو ترويج دينے كا ہی ايك سلسلہ ہے انہوں نے كہا كہ جرمن كے بعض علاقوں میں اسلام كا بول بالا ہے اور ہمیں اس حقيقت كو تسليم كرنا چاہئے وزير داخلہ نے اپنی تقرير میں كہا كہ مختلف اديان كے مابين تبادلہ خيال ہونا چاہیے واضح رہے كہ اس وقت جرمنی میں ساڑھے تين ملين مسلمان سكونت پذير ہیں-