كرغستان میں كرغسی ترجمہ پر مشتمل ۲۰ ہزار قرآن كی تقسيم-

IQNA

كرغستان میں كرغسی ترجمہ پر مشتمل ۲۰ ہزار قرآن كی تقسيم-

15:08 - February 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1524640
بين الاقوامی گروپ:پاكستان كی وزارت مذھبی امور نے جمہوریہ كرغستان كو كرغسی زبان میں ۲۰ ہزار جلد قرآن كا تحفہ ديا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے پاكستان نيوز ايجنسی اے پی پی سے نقل كيا ہے كہ تحفہ كے طور پر دیۓ جانے والے ۷۰ ہزار ڈالر ماليت كے قرآن كرغستان كے مفتی اعظم اور اس ملك كے بعض پارليمنٹ كے ممبران كی موجودگی میں بيشكك میں موجود سفارت پاكستاننےكرغستان كے عہدہ داروں كے سپرد كیے -
كرغستان كے مفتی اعظم موراتالی حاجی نے حكومت پاكستان كا شكریہ ادا كرتے ہوۓ كہا: یہ پہلی مرتبہ ہے كہ ہم ايسے قرآن حاصل كر رہے ہیں جو عربی زبان سے مستقيم كرغسی زبان میں ترجمہ ہوۓ ہیں جبكہ كرغستان میں زيادہ تر قرآن روسی اور ازبكی ترجموں سے كرغسی زبان میں ترجمے ہوۓ ہیں-
انہوں نے كہا:پاكستان كی وزارت مذھبی امور نے كرغسی زبان میں قرآن كا ترجمہ كر كے بہت بڑا كارنامہ انجام ديا ہے-


نظرات بینندگان
captcha