اٹلی كے مدارس میں پردے كی ممانعت –

IQNA

اٹلی كے مدارس میں پردے كی ممانعت –

14:46 - February 14, 2007
خبر کا کوڈ: 1526102
بين الاقوامی گروپ:اٹلی پارليمنٹ كی بعض خواتين نمائندوں نے مدارس میں اسلامی پردہ پر پابندی عائد كیے جانے پر مسودے تيار كیے ہیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ڈيلی نيوز سے نقل كيا ہے كہ اس مسودے میں یہ لكھا گيا ہے كہ اٹلی كے تمام حكومتی مدارس میں طالبات اور ان كے سرپرست اسلامی پردہ كے ساتھ داخل نہ ہوں-
اس مسودے میں یہ بھی لكھا گيا ہے كہ پہلے مرحلے میں اسلامی حجاب كے ساتھ آنے والی طالبات اور ان كے گار جين كو نوٹس ديا جاۓ گا اور اگر وہ پردے پر اصرار كرے گی تو مدرسہ كے عہدہ دار ان كے بارے میں خود فيصلہ كریں گے- اس سے قبل فرانس ٬بلجيئم ٬تركی اور جرمنی كے مدارس میں پردے پر پابندی عائد كی جا چكی ہے-
نظرات بینندگان
captcha