ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام والمسلمين شيخ لو نے كہا كہ دعا كے معنی یہ ہیں كہ انسان سعی و كوشش كے ساتھ تمام مقدمات كو انجام دے كر پروردگار كی ذات پر بھروسہ كرے –
دعا كے معنی ہر گز یہ نہیں كہ انسان كاہلی اور سستی كا مظاہرہ كر كے اسے ترك كر دیے-
انہوں نے مزيد كيا كہ جب انسان میں یہ شعور پيدا ہو جاۓ گا كہ ہميشہ اس كے ساتھ یہ ايك توانا طاقت ہے تو خوف و اضطرات نا اميدی اس سے دور ہو جاۓ گی
جناب شيخ لو نے امام جعفر صادقۜ كی حديث بيان كی كہ جس میں صادق آل محمد ۖ نے فرمايا كہ خدا كے ہاں ايسا مقام ہے جسے بغير دعاٶں كے حاصل نہیں كيا جاسكتا –