ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے المحيط نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی وزارت اوقاف نے یہ اہتمام كيا ہے كہ ائمہ جماعت كو جديد تبليغی اسلوب سے روشناس كرايا جاۓ تاكہ وہ بہتر اور صحيح انداز میں تبليغ دين كر سكیں اس تبليغی كورس میں الفقہ المسير ٬ رسالہ فی اسس العقيدہ جيسے كتب كی يونيورسٹی كے اساتذہ تعليم دیں گے اور یہ كورس تقريبا ۲ ہفتے تك جاری رہے گا-