ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگ گروپ نے اپنے مضمون میں لكھا ہے كہ ابو ذر غفاری رسول اللہ سے روايت كرتے ہیں كہ حضور ۜ نے فرمايا كہ مومن كی وفات پر زمين چاليس دن تك گریہ كرتی ہے-
بلاگ گروپ نے مزيد لكھا ہےكہ جناب زرارہ بن اعين سے روايت ہے كہ صادق آل محمد ۖ نےفرمايا كہ امام حسينۜ كے غم میں آسمان نے چاليس دن تك گریہ كيا اور اس گریہ كی نشانی یہ تھی كہ صبح كے وقت آسمان خون آلود ہو جاتا تھا زمين نے بھی چاليس دن تك گریہ كيا سورج نے بھی امام حسينۜ كے غم میں چاليس دن گریہ كيا جس كی علامت سياہ اندھياں سورج گرھن اور زمين و آسمان پر سرخی تھی-
بلاگ گروپ نے لكھا كہ شيعہ حضرات بھی چاليس دن خوشيوں سے پرہيز كرتے ہیں حتی غير مسلموں میں بھی یہ طريقہ رائج ہے خاص كر ان كی قوم كا كوئی بزرگ انسان مر جاۓ تو اس شخصيت كے سوگ میں اگر ہم چاليس دن گریہ و زاری كرتے ہیں تو تعجب كيوں ہے جس نے انسانی سماج كی اصلاح كی خاطر اپنے گھر بار كوقربان كر كے اسلام اور قرآن كو بچا ليا