كولمبيا:صدر بش كے دورے كے موقع پر امريكا مخالف مظاہرہ

IQNA

كولمبيا:صدر بش كے دورے كے موقع پر امريكا مخالف مظاہرہ

14:15 - March 12, 2007
خبر کا کوڈ: 1531982
بين الاقوامی گروپ :امريكی صدر جاج بش كے كولمبيا كے دورے كے موقع پر دارالحكومت بگوٹا میں امريكا مخالف مظاہرين اور پوليس كے درميان جھڑپیں ہوئیں ۔





ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے جنگ نيوز سے نقل كيا ہے كہ امريكی صدر جاج بش كے كولمبيا كے دورے كے موقع پر دارالحكومت بگوٹا میں امريكا مخالف مظاہرين اور پوليس كے درميان جھڑپیں ہوئیں ۔بگوٹا میں پوليس نے امريكی صدر جارج بش كے خلاف مظاہرہ كرنے والوں كو منتشر كرنے كے لئے آنسو گيس كا استعمال كيا اور اس سڑك كو خالی كراليا جو صدارتی محل سے صرف ايك ميل كے فاصلے پر ہے۔ كچھ مظاہرين نے بگوٹا میں دكانوں كے شيشے توڑے اور سركاری دفاتر كو نقصان پہنچايا۔ جھڑپوں میں كم ازكم ايك پوليس اہل كار زخمی ہوگيا جب كہ35افراد كو گرفتار كرليا گيا۔مظاہرين صدر بش كے دارالحكومت بگوٹامیں صدارتی محل میں آنے سے قبل جمع ہوگئے تھے اور ان كی آمد پر امريكا مخالف نعرے بازی كی جب كہ امريكی پرچم بھی نذر آتش كيا گيا
نظرات بینندگان
captcha