حكومت علوی سرچشمہ كمال

IQNA

حكومت علوی سرچشمہ كمال

15:48 - March 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1532272
فكر و نظر گروپ: اليكٹرانك مجلے نے اپنے جديد شمارہ میں امام علی علیہ السلام كی حكومت كی خصوصيات تحرير كی ہیں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس اليكٹرانك مجلے میں تحرير كيا گيا ہے كہ امام علی ۜ كی حكومت میں عوام سے محبت خدا كے لیے ہے مكاری اور فريب كاری كا اس سے كوئی تعلق نہیں ہے
امام علی ۜ كی حكومت میں مخلوق كے اوپر ظلم اور خدا كی معصيت كا تصور نہیں كيا جا سكتا خود امير المومنين نے فرمايا كہ اگر كوئی مجھ سے كہے كہ تم چيونٹی كےمنہ سے دانہ نكال لو تو تمہیں زمين وآسمان كے ساتوں طبق عطا كر دیے جائیں گے تو بھی خدا كی قسم میں كسی پر ظلم نہیں كر سكتا -
حكومت علوی میں حاكم خود قوانين پر عمل كرنے والا ہے چنانچہ حضرت امام علیۜ فرماتے ہیں خدا كی قسم میں تمہیں جس چيز كی طرف رغبت دلاتا ہوں پہلے خود اس پرعمل كرتا ہوں
حكومت علوی میں كثرت كے ساتھ عوام كا حاكم كے پاس جمع ہوجانا عزت كی نشانی نہیں ہے جس طرح عوام كا حاكم كو چھوڑ كر چلے جانا ذلت كی نشانی نہیں ہے حكومت علوی میں حاكم عوام كے مصائب میں شريك ہے –حكومت علۜی میں حكومت احقاق حق اور ابطال باطل كا ذريعہ ہے اس سے قطع نظر حكومت كی كوئی قيمت نہیں ہے-

نظرات بینندگان
captcha