مغلیہ دوركا قرآن برآمد

IQNA

مغلیہ دوركا قرآن برآمد

16:20 - March 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1532284
بين الاقوامی گروپ :ہندوستان كے جنوبی شہر بنگلور میں پوليس نے چار سو سال پرانے قرآن كا ايك نسخہ برآمد كرنے كا دعویٰ كيا ہے۔ خيال كيا جاتا ہے كہ اس نسخے كا تعلق مغل بادشاہ اورنگزيب سے ہے۔ نسخہ كا وزن تيرہ كلوگرام ہے اور یہ بہتر حالت میں ہے




ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے بی بی سی اردو سے نقل كيا ہے كہ بنگلور كے جوائنٹ پوليس كمشنر گوپال ہوسر نے بی بی سی كو بتايا كہ جو شخص اس كتاب كو فروخت كرنے كی كوشش كررہا تھا اسےپوليس نےگرفتار كر ليا ہے۔ان كے مطابق اس بيش قيمتی مذہبی كتاب كی قيمت پانچ كروڑ روپے سے زيادہ ہے۔

اس بات كا امكان ہے كہ فارسی رسم الخط میں لكھاگيا قرآن كا یہ نسخہ اورنگزيب عالمگير كے اپنے ہاتھوں كا لكھا ہوا ہے۔ نسخہ انتاليس سنٹی میٹر لمبا اور بيس سنٹی میٹر چوڑا ہے اور اس سے خوشبو نكلتی ہے۔

نسخہ كا وزن تيرہ كلوگرام ہے اور یہ بہتر حالت میں ہے۔ گرفتار شخص كے مطابق كتاب كل ايك ہزار سے زيادہ صفحات پر مشتمل ہے اور آخری صفحہ پر اورنگزيب عالمگير كے دستخط بھی موجود ہے۔

ہر صفحہ پر كانسی كا ليپ لگا ہوا ہے اور ايسے كيميائی مادے كا استعمال كيا گيا ہے جو كتابت كو محفوظ ركھ سكے۔ نسخے كو لكھنے كےلیے سونے اور چاندی كی روشنائی كا بھی استعمال كياگيا ہے۔

مغل بادشاہ ارونگزيب نے 1556 سے 1605 عيسوی تك ہندوستان پر حكومت كی اور انہیں اپنے دور اقتدار میں ہندؤوں كے ساتھ متعصب سلوك كی وجہ سے ايك متنازعہ بادشاہ كے طور پر ياد كيا جاتا ہے تاہم انہیں فن اور ادب سے محبت كرنے والوں میں بھی شمار كيا جاتا ہے۔

گرفتار شخص ايم جی سوكارن كا تعلق رياست كے سرحدی علاقے سے ہے۔گرفتار شخص نے پوليس كو بتايا كہ كتاب آگ سے محفوظ رہتی ہے كيوں كہ اس كتاب پر آگ سے بچنے كے لیے بھی ايك قسم كے مادے كا استعمال كيا گيا ہے۔

پوليس كے مطابق ايم جی سوكمار اس ناياب كتاب كو فروخت كرنے كےلیے بنگلور آئے تھے۔

پوليس اہلكار محكمہ آثار قديمہ سے مدد لے رہے ہے تا كہ اس كتاب كی صحيح عمر كے بارے میں پتہ لگايا جا سكے۔

پوليس نے ايم جی سوكمار سے ايك چاليس كلو وزنی تانجور پينٹنگ بھی ضبط كی ہے۔ پينٹنگ میں ايك بادشاہ اور اس كے وزير كو پينٹ كياگيا ہے۔

كمشنرگوپال ہوسر كا كہنا ہے كہ قديم اثاثوں كی خريد و فروخت میں ملوث افراد كی تلاش كی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں تفتيش جاری ہے۔



نظرات بینندگان
captcha