مسلم راھنماوں كو مشتركہ سياست كے لیے متحد ہونا چاہیے

IQNA

مسلم راھنماوں كو مشتركہ سياست كے لیے متحد ہونا چاہیے

13:58 - March 17, 2007
خبر کا کوڈ: 1532995
بين الاقوامی گروپ: شارجہ يونيورسٹی كے پروفيسر ٫٫زينب مہنی ٬٬ نے عالم اسلام میں پائی جانے والی فرقہ واريت پر اظہار افسوس كرتے ہوۓ كہا كہ تمام اختلافی مسائل كو پس پشت ڈال كر عالم اسلام كو متحد ہونا چاہیے تاكہ ہماری مشكلات ختم ہو سكیں-

شارجہ يونيورسٹی كے پروفيسر زينب مہنی نے ايكنا كے دیے گۓ ايك انٹر ويو میں كہا كہ عالمی استكبار كی سر توڑ كوشش ہے كہ مسلمانوں كے مابين فرقہ واريت كو ہوا دی جاۓ اور اس كی واضح مثالیں لبنان اور عراق میں ديكھی جا سكتی ہیں-
لہذا اس سازش كے توڑ كے لۓ تمام مسلم راہنماٶں كو چاہیے كہ انفرادی اختلافات كو پس پشت ڈال كر متحد ہو جائیں كيونكہ آج ہم مختلف قسم كی مشكلات كا شكار ہیں-
انہوں نے o I c كی كانفرنس پر تبصرہ كرتے ہوۓ كہا كہ یہ صرف روايتی قسم كی نہیں ہونی چاہیے كہ كانفرنس كے بعد عملی طور پر كچھ بھی نہ كيا جاۓ بلكہ اس كانفرنس میں ايك مشتركہ اسلامی باتیں سامنے آئی چاہیے اور دوسروں كو چاہیے كہ اس كی اتباع كریں تاكہ ہم بھی دنيا كے ساتھ شانہ ملا كر چل سكیں-

نظرات بینندگان
captcha