ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق صوبہ قزوين كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعاون سے اس دينی گفتگو كا انعقاد ماہ اسفند كی ۲۷ تاريخ بروز اتوار كيا گيا
حجة الاسلام شريعت زادہ نے تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن و احاديث میں مھدويت كا تذكرہ بار بار كيا گيا ہے
انہوں نے كہا كہ اگر شخص تزكیہ نفس كر كے رضاء الہی كو حاصل كرنے كے لیے قدم بڑھاۓ تو يقينا امام زمانہۜ اس كی مدد كریں گے انہوں نے مزيد كہا كہ جو یہ چاہتا ہے كہ امام زمانہۜ ہم سے راضی رہیں اسے چاہیے كہ وہ خدا كی عظمت كے سامنے اپنی پيشانی كو خاك پر ركھے اور وہ لوگوں كے ساتھ نيكياں كرے-