ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ اردكان كی رپورٹ كے مطابق اس محفل كا انعقاد اردكان میں تبليغات اسلامی ادارہ نے كيا تھا جو حاجی آباد كی جامع مسجد میں منعقد كی گئی-
اس نورانی محفل میں چند قاريان قرآن نے تلاوت كی اور تين حفاظ نے اپنے مخصوص پروگرام پيش كیے –
حاجی آباد كے كلچر سنٹر جسے فاطمة الزھراء قرآنی سنٹر سے ياد كيا جاتا ہے اس سنٹر كے سربراہ حجة الاسلام ثقفی نے اپنے خطاب میں قرآن كے انسانی كردار كی تعمير اور انسان كے اعلی اہداف تك رسائی میں مٶثر عمل كو بيان كيا اور قرآن سے انس كو انسانی عزت اور افتخار سے ياد كيا –
اس محفل كے آخر میں ممتاز افراد كو انعامات سے نوازا گيا-