ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق بلاگ گروپ نے اپنے مضمون میں ٫٫نماز قرآن كے آئينہ میں٬٬ لكھا ہے كہ جناب لقمان نے اپنے بیٹے كو نماز كی نصيحت اس طرح كی كہ { يا بنی اقم الصلاة و امر بالمعروف و انہ عن المنكر و اصبر علی ما اصابك ان ذلك من عزم الامور } ميرے لال نماز پڑھو امر بہ معروف اور نہی عن المنكر كرتے رہو اور اس راہ میں جو مصيبتیں پڑیں ان پر صبر كرو اس لۓ كہ یہ بنيادی امور ہیں
بلاگ گروپ نے مزيد لكھا كہ حضرت موسیۜ كو جو پہلا حكم ملا وہ یہ ہے {اننی انا اللہ لا الہ الا انا فاعبدنی و اقم الصلاة لذكری} بے شك میں اللہ ہوں ميرے علاوہ كوئی معبود نہیں ہے ميری عبادت كرو اور مجھے ياد كرنے كے لیے نماز ادا كرو-