ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے صوت الحق نيوز سے نقل كيا ہے فلسطين میں یہ پہلا قرآنی مدرسہ ہے جو حفظ قرآن كے لۓ تاسيس كيا گيا ہے مدرسہ كے عہدے داروں نے كہا كہ ہفتہ میں تين دن طلبا اور دو دن طالبات مدرسہ میں حفظ قرآن كرينگی
اميد كی جاتی ہے كہ مدرسہ قرآنی الشريف ہر سال 50 حفاظ قرآن كی تربيت كرے گا-
قابل ذكر ہے كہ فلسطين میں ہر سال 12 ہزار فلسطينی طلبا قرآنی مدارس سے فارغ التحصيل ہوتے ہیں-