ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگ گروپ كے مضمون نگاروں نے اپنے مضمون میں لكھا كہ امام رضا ۜنے فرمايا كہ ايك ايسا پر آشوب زمانہ آنے والا ہے جس میں دوستياں ختم ہوجائیں گی اور یہ زمانہ اس وقت آۓ گا جب لوگ ہمارے فرزند ﴿مہدی عج اللہ﴾ سے محروم ہو جائئں گے اور اہل زمين و آسمان اور ہر درد ركھنے والا ان كے اوپر گریہ كرے گا-
اس كے بعد امام نے فرمايا كہ مير ے ماں باپ ان پر قربان ہو جائیں وہ ميرے جد كے ھمنام ہونگے اور مجھےس اور موسی بن عمران ۜ سے شباہت ركھتے ہونگے ان كے گلے میں ايك نور الہی كا بار ہوگا-
دوسری حديث میں امام رضا ۜ نے تقیہ اور امام زمانہ عج اللہ سے متعلق فرمايا كہ جس كے پاس تقوی نہ ہو وہ دين دار نہیں ہے اور جو تقیہ نہ كرے وہ صاحب ايمان نہیں ہے تم میں سب سے زيادہ متقی وه هے جو زيادہ تقیہ كرنے والا ہو-لوگوں نے كہا كہ فرزند رسولۖ كب تك تقیہ كریں؟ تو فرمايا جب تك قائم آل محمد ۖ كا ظہور نہ ہو جاۓ اور جس نے بھی ظہور سے قبل تقیہ كو چھوڑ ديا وہ ہمارا شيعہ نہیں ہے-