عمان ریڈیو قرآن کے قیام کی بیسویں سالگرہ؛ عمانی قراء کی تلاوتوں کے ریکارڈنگ پر خصوصی توجہ

IQNA

عمان ریڈیو قرآن کے قیام کی بیسویں سالگرہ؛ عمانی قراء کی تلاوتوں کے ریکارڈنگ پر خصوصی توجہ

22:59 - July 29, 2026
خبر کا کوڈ: 3520514
1
ایکنا: ریڈیو قرآن کے ڈائریکٹر نے سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ریڈیو اسٹیشن نے حفص عن عاصم اور قالون کی قرات میں قرآنِ کریم کے نسخے تیار کرنے کے علاوہ عمانی قراء کی تلاوتوں کی ریکارڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔

ایکنا نیوز-  الشبیبہ نیوز کے مطابق عمان ریڈیو قرآن نے منگل، 28 جولائی، اپنی بیسویں سالگرہ منائی۔ یہ ادارہ گزشتہ دو دہائیوں سے قرآنِ کریم اور علومِ قرآنی کے میدان میں مختلف پروگرام پیش کر رہا ہے، جن میں مختلف انداز کی قرآنی تلاوتیں، مختلف عمر کے قراء کی آوازوں میں، نیز متعدد بامقصد پروگرام شامل ہیں۔

اس ریڈیو اسٹیشن نے سال 2006 میں روزانہ سات گھنٹے نشریات کا آغاز کیا، جبکہ یکم جنوری 2014 سے اس کی نشریات کو بڑھا کر چوبیس گھنٹے کر دیا گیا۔

اس ریڈیو کے پروگرام عمان بھر کے تمام صوبوں کا احاطہ کرنے والے 28 ٹرانسمیشن اسٹیشنوں کے ذریعے نشر کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم "عین" کے ذریعے بھی ملک کے اندر اور بیرونِ ملک مقیم سامعین تک یہ نشریات پہنچائی جاتی ہیں۔

وزارتِ اطلاعات عمان کے محکمۂ ریڈیو کے تحت عمان ریڈیو قرآن کے شعبے کے ڈائریکٹر احمد بن مہنا الکندی نے کہا کہ اس ادارے کی بیسویں سالگرہ اس کے ابلاغی سفر کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام کے آغاز سے ہی ریڈیو قرآن نے قرآنِ کریم کی اشاعت، اسلام کی پُرامن اقدار کے فروغ اور مستند قرآنی و علمی مواد کی فراہمی کو اپنا بنیادی مقصد بنایا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ریڈیو نے اپنے نشریاتی اوقات اور مواد کے معیار میں مسلسل ترقی کی ہے اور مختلف پلیٹ فارمز اور جدید ذرائع ابلاغ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا بھر کے سامعین تک اپنی رسائی کو وسعت دی ہے۔

الکندی کے مطابق، اس ریڈیو کی لائبریری میں عالمِ اسلام کے مختلف قراء کی متنوع روایات کے مطابق قرآنی تلاوتوں کا ایک منفرد ذخیرہ موجود ہے، جو اپنی نوعیت کا نادر مجموعہ شمار ہوتا ہے۔

عمانی قراء کی حوصلہ افزائی اور تربیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس ریڈیو اسٹیشن نے حفص عن عاصم اور قالون کی قراءت میں قرآنِ کریم کی ریکارڈنگ کے علاوہ عمان کے مختلف صوبوں اور مختلف عمر کے قراء کی تلاوتوں کو ریکارڈ کرنے پر بھی خاص توجہ دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریڈیو قرآن نے عمانی قراء کو یہ سہولت فراہم کی ہے کہ وہ ریکارڈنگ کے دوران اور اس کے بعد اپنی تلاوت کی تصدیق اور نگرانی کر سکیں۔

الکندی نے بتایا کہ عمان ریڈیو اور ٹیلی ویژن میں قراء کے انتخاب کی کمیٹی، علمِ قراءات کے ماہر اساتذہ پر مشتمل ہے، اور اس کے تمام اراکین خود بھی ریڈیو کے قراء میں شامل ہیں۔

دریں اثنا، عمان نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے قومی مرکز برائے شماریات و معلومات کی جانب سے سال 2025 میں عمان ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے پروگراموں کے مواد کے بارے میں کیے گئے عوامی سروے میں عمان ریڈیو قرآن نے سامعین کی اطمینان کے لحاظ سے سب سے زیادہ درجہ حاصل کیا۔/

 

4366838

نظرات بینندگان
captcha