اخلاق محمدی ۖ اسلامی اخلاق كا سب سے عظئم نمونہ ہے

IQNA

اخلاق محمدی ۖ اسلامی اخلاق كا سب سے عظئم نمونہ ہے

11:22 - April 16, 2007
خبر کا کوڈ: 1537244
فكر و نظر گروپ: اخلاق محمدیۖ اسلامی اخلاق كہ سب سے بہترين اور عظيم نمونہ ہے اس موضوع پر چند سلریں ٫٫طيبہ سالميان٬٬ نے تحرير كی ہیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ مغربی آذربائيجان سے رپورٹ دی ہے كہ طيبہ جو مدرسہ نرجیہ مشہد كی طالبہ ہیں نے اپنی تحقيق و مطالعہ كے لیے اس موضوع پر قلم فرسايی كی ہے آپ نے اخلاف كريمہ پيغمبر گرامی اسلامۖ كے چند موضوعات پر تحقيق كی جن میں در گزر كرنا ٬سادہ زندگی٬ صفائی و پاكيزگی اور دوسروں سے مشورہ كرنا وغيرہ شامل ہیں
خداوند عالم نے اپنی مبارك كتاب میں آپ ۖ كو اسوہ حسنہ اور مسلمانوں كے لیے بہترين عملی نمونہ قرار ديا ہے چونكہ اسلامی معاشرے كو بالخصوص اور انسانی معاشروں كو بالعموم كسی آئیڈيل كی ضرورت ہے اور اسلامی معاشرے میں سب سے بہترين آئيديل آپ كی ذات والا صفات ہے كہ جنہیں زندگی كے مختلف پہلوٶں میں نمونہ عمل بنايا جا سكتا ہے ليكن ان سب سے پہلے آپ كی سيرت طيبہ اور آپ كی زندگی كے راہ و روش كے بارے علم حاصل كرنا ضروری امر ہے
جب بھی آپ كے اخلاق اور سيرت طيبہ كی بات ہوتی ہے تو آپ كی زندگی كے فرد اور اجتماعی پر ہی اكتفا ہوتا ہے اور آپ كی سياسی زندگی سے چشم پوشی كی جاتی ہے جبكہ بچوں كی خاطر نماز جماعت جلدی ختم كرن ا٬لوگوں كی حاجت روای وغيرہ ايسے مسائل ہیں جو یہ بتاتے ہیں كہ آپ ۖ كس قدر مسلمانوں كی مشكلات كے حل كو اہميت ديتے تھے
اپنے گھر والوں سے نيك سلوك ٬اصحاب اور مسلمانوں حتی جاہل اور نادان افراد سے آپ كا حسن سلوك سے پيش آنا آپ كے عملی اخلاق كے بہترين نمونے ہیں –آپ كی اس قدر برجستہ خصوصيات ہیںكہ چنہیں قلم احصاء كرنے سے عاجر ہے صرف یہی كہہ سكتے ہیں كہ بعد از خدا بزرگ تو ی قصہ مختصر-

نظرات بینندگان
captcha