ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا بلاگ گروپ نے اپنے اس مضمون كا موضوع علی اور نماز قرار ديا ہے
بلاگ گروپ: اپنے مضمون میں لكھا ہے كہ بعثت كے چند دنوں بعد جناب جبرئيل پيغمبر خدا كے پاس جو پہلا حخم الہی لے كر آۓ وہ نماز تھی –
قابل توجہ ہے كہ پيغمبر كے بعد مردوں میں علی بن ابی طالب پہلے وہ شخص میں جنہوں نے نماز پڑھی –وہ بھی ۹ سال كی عمر میں جب پيغمبر ۖ وضو كرتے تھے تو وہ بھی وضو كرتے تھے اور جب پيغمبر اسلام فريضہ نماز كو ادا كرنے كے لیے كھڑے ہوتے تھے تو آنحضرتۜ بھی آپ كی اقتداء میں نماز ادا كرتے تھے اور علی علیہ السلام كے پيچھے حضرت خديجہ نماز كے لیے كھڑی ہوتی تھیں-
بلاگ گروپ نے مزيد اپنے مضمون میں لكھا كہ جنگ صفين میں ايك شب جب مسلسل تير چل رہے تھے تو علی علیہ السلام قبلہ كی طرف كھڑے ہو كر نماز ادا كرنے لگے نماز كے بعد لوگوں نے تعجب سے پوچھا اے امير المومنين یہ نماز كا محل نہیں تھا آنحضرت نے جواب ديا كہ ميری جنگ نماز ہی كے لیے ہو رہی ہے-