ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ آلبانیہ كے حوالے سے لكھا ہے كہ قرآن انسٹيوٹ كے سربراہ نے كہا كہ ايرانی اور دوسرے اسلامی ممالك كے قرآنی محقيقين اس سيمينار میں اپنی جديد تحقيقات پيش كریں گے-
حسين اسدی نے كہا كہ اس سيمينار كے ديگر پروگراموں مں آلبانیہ كی مختلف شخصيات كی قرآنی تحقيقات كا تعارف بھی كرايا جاۓ گا-اور اس كے ساتھ ايك نمائش كی جاۓ گی جس میں پيغمبر اسلام ۖ اور قرآن كے حوالے سے لكھے گۓ مقالات اور مضامين پيش كۓ جائیں گے-