ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب اسلامی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے لكھا ہے كہ عبد الباقی نے كہا كہ برازيل میں ۱۲۰۰ سال قديمی عربی الواح اور عربی میں نقش و نگار بتاتے ہیں كہ اس ملك میں اسلام كی تاريخ ۱۲۰۰ سال قديمی ہے -
اس محقق نے كہا كہ ۱۲۰۰ سال پہلے یہاں كچھ قبائل آباد تھے جن كا لباس مراكشی مسلمانوں سے ملتا جلتا تھا اور عربی زبان میں موجود اصطلاحات ان كی زبان میں موجود تھیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ اگرچہ بعض محققين كہتے ہیں كہ برازيل میں اسلام كی تاريخ ۵٦۰ سال قديمی ہے كہ جب بعض پرتگالی سياح اس علاقے میں آۓ تھے
انہو ں نے كہا كہ ۱۵٦۰ ء كے اعداد و شمار بتاتے ہیں كہ اس وقت یہاں پر آباد ۱۰ ہزار برازيليوں میں سے ۸ ہزار آفريقی نژاد تھے جن كی اكثريت مسلمان تھی-