مغربی آذربائيجان میں ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ محسن غفاری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كی ترقی اور اسلام كی كاميابی كا راز وحدت و اتحاد میں مضمر ہے دنياۓ اسلام كو كاميابی قرآنی تعليمات ٬پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی سيرت اور ائمہ معصومين علیھم السلام كے فرامين پر عمل پيرا ہونے سے ميسر ہو سكتی ہے-
انہوں نے كہا كہ لوگوں كو قرآن كی طرف راغب كرنا اور انہیں اسلامی تہذيب كے سانچے میں ڈھالنا ہماری سياسی پاليسيوں كا حصہ ہے
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن زندگی كے تمام شعبوں میں ہمارے لیے كامل اصول بتاتی ہے اور اگر ہم ان اصولوں كو اپنی زندگی میں لاگو كرنا ہماری اولين ترجيح ہے-